Research

 *ہمیں جنات کا سایہ کیوں نظر اتا ہے اس پر ایک مختصر تحقیق*


آج صبح جب میں اپنے واش روم میں نہانے کے لیے گیزر آن کیا تو میں نے دیکھا کے نل سے گرم پانی گر رہا ہے اور اس میں سے بھاپ نکل رہی ہے دیواروں پر بھاپ کا سایہ ابھر کر آیا میں نے غور کیا کہ بھاپ بھی تو ہوا کی ہی ایک قسم ہے اور ہواؤں کا سایہ نہیں دکھائی دیتا ہے... لیکن بھاپ کا سایہ اس لیے دکھائی دے رہا کیونکہ یہ گرم ہے. 

اس کے بعد میرے ذہن نے مزید غور و فکر کرنا شروع کر دیا..ذہن میں فوراً یہ خیال آیا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ جنات کا سایہ ہمیں نظر آتا ہے جبکہ دیگر روح کا سایہ نظر نہیں آتا جنات کی تخلیق چونکہ خالص دھواں آمیز آگ ( کاربن) سے ہوئی اور وہ نہایت ہی گرم ہے اس لیے کبھی کبھی ہم انسانوں کو اکثر رات کے اندھیرے میں خفیف سی روشنی میں جنات کا سایہ نظر آ جاتا ہے کیونکہ یہاں پر بھی وہی ہوتا ہے جو میں نے اوپر ذکر کیا یعنی جنات جو کہ دھویں سے بنا ہے اس پر روشنی پڑتے ہی نظر آ جاتا ہے..چونکہ جنات بھاری بھرکم اور قد آور ہوتے ہیں لہذا ان کا سایہ بھی بڑا نظر آتا ہے اس لیے انسان، جنات کے سائے کو دیکھ کر گھبرا جاتا ہے بہر حال اس کے پیچھے کا سائنس یہی ہے کہ گرم اشیاء کا سایہ بڑی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے گویا یہ بھی رب قدیر کی قدرت کا انوکھا مظاہرہ ہے... واللہ اعلم و رسولہ اعلم 


عمران عطائی ممبئی



Comments